“BEUPARI “بیوپاری — Written and directed by Rubina Faisal. Watch Now | 💬 Read Reviews | 🌐 Visit Official Website

یہ دو خبریں دیکھیں ذرا !!

selfdefence1

یہ دو خبریں دیکھیں ذرا !!
* کیلگری ( کینیڈا ) میں شہباز احمد نامی شخص کو ایک خاتون نے سیلف ڈیفینس میں قتل کیا، جب اس نے اسے جھوٹے بہانے سے گھر بلا کر حملہ کیا۔
* ارسلان چوہدری کو ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر 2023 کے بڑے گولڈ ہیسٹ (سونے کی چوری) کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، اور اس پر چوری، منی لانڈرنگ اور سازش کے الزامات ہیں۔
اچھا ان دونوں خبروں کے نیچے پاکستانی کمیونٹی گروپس میں جب کوئی شئیر کرتا ہے تو ٹاوٹس( بغض عمران اور ذاتی مفادات کے حصول اور اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سپورٹر ز یہ سب مل جل کر اب ایک نئی شکل اختیار چکے ہیں جنہیں ٹا وٹس یا بوٹ پالشیا کہا جارہا ہے ، کیونکہ اب ان دونوں پارٹیاں کا اپنا ذاتی بیانیہ کچھ نہیں رہ گیا ۔ ان کی سیاست اور ان کا گیان سب ختم شد ہے جو ان کے پاس بچا ہے وہ صرف کالی ڈبی ہے ) ۔۔۔ ہاں تو میں کہہ رہی تھی ٹاوٹس ان دونوں خبروں کے نیچے جا کر بھی یہی کمنٹ کررہے “ یہ عمرانڈو ہوں گے ، یہ یوتھیا ، یوتھڑ ہوں گے ۔۔ یعنی جتنی غلیظ زبان استعمال کرسکتے ہیں کی جارہی ہے ۔۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ “ پٹواری “ ایک پیشے کا نام ہے ایسا بلائے جانے پر بھی نون لیک والے بدتمیز یوتھئیے چلاتے نظر آتے ہیں ۔۔۔
ان دونوں القابات میں زمین آسمان کا فرق دیکھیں ۔۔۔ اور ان کی تمیز اور اخلاقیات دیکھیں
اور دوسری بات یہ دیکھیں کہ کیسے کینیڈا ہو یا پاکستان جہاں بھی کچھ ہو ، ماضی ہویا حال میں ہو یا پھر مستقبل میں کوئی جرم ہونے والا ہو
ایک شخص جس کا نام عمران احمد خان نیازی ہے اور اس کے لاکھوں چاہنے والے ، جبر کے نظام اور اس کے چند سہولت کاروں کے حواسوں پر ایسے سوار ہیں کہ کوئی گنداخواب مطلب بُرا خواب بھی دیکھ لیں تواس کا ذمہ بھی ان ہی پر ڈا ل دیتے ہیں ۔۔
ہوش کرو ظالمو ، ظلم کیا ہے ، ڈاکہ ڈالا ہے تو اب اتنا روتے کیوں ہو ۔۔ مظلوم تو آج بھی ڈٹ کے کھڑے ہیں اور آپ کے جبر کو تسلیم نہیں کررہے ہیں ۔ اور ایک آپ ہیں کہ
رانجھا رانجھا کردی آپ رانجھا ہوئے جارہے ہیں ۔۔
شدید نفرت محبت سے بھی زیادہ حواسوں پر سوار ہوجاتی ہے اور انسا ن کسی جوگا نہیں رہ جاتا ۔۔۔
ثبوت ہم سب دیکھ رہے ہیں ہر جگہ ہر وقت ۔۔۔
مان جاؤ بزدلو ! جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے اور تم بغیر پیروں کے کب تک بھاگتے پھرو گے ۔
ایک شخص کو تباہ کرنے کے چکر میں پورا ملک تباہ کر بیٹھے ہو اور ابھی بھی لگے ہوئے ہو ۔۔۔۔ رک جاؤ ۔