Rubina Faisal

Poems

انجام

جب خالی سیپی جیسا کوئی انسان نظر آئے تو سمجھ جانا کہ کبھی اس کی خوشی دوسرے انسانوں کو خوش کرنے میں ہوا کرتی تھی (یہ ضروری تو نہیں کی تیسری نظم)

ایسا ضروری تو نہیں ۔ نظم #2 (میری گٹھری)

کپڑے ، برتن پلنگ اور الماریاں وہیں بیچ آئی اپنی ڈائریاں ، دوستوں کے خطوط اور عید کارڈز وہیں جلا آئی بچپن ،لڑکپن اور جوانی وہیں دفنا آئی جب یہاں مہاجروں کی گٹھریاں کھولی گئیں میرے سامان میں دو بچوں کے کپڑوں اور سوائے چند کتابوں کے اور کچھ نہیں تھا۔

تلاش ( ایسا ضروری تو نہیں کی پہلی نظم)

زندگی کے درازوں کو کھول کھول کر دیکھتی ہوںکہاں ہو تم؟ پردوں کے پیچھے، الماریوں کے اندر ہر جگہ دیکھتی ہوں۔ کہاں ہو تم؟ تمھیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے میرے سارے جسم پرآنکھوں کے نیلے نشان پڑ گئے اور ان کے گرد سیاہ دائرے ابھر آئے ہیں مگر تم ہو کہ ملتے ہی نہیں کہاں ہو تم؟ …

تلاش ( ایسا ضروری تو نہیں کی پہلی نظم) Read More »

Scroll to Top