ہت سے مشہور لوگوں کی چاہے وہ گلوگار ہیں یا ادکار یا کسی اور شعبے سے وابستہ ہیں ، عمران خان کی مخالفت کر کے پیسہ بنانا اور نام گنوانا ایک آپشن ہے ۔ دوسری صورت ہے عمران خان کی سائیڈ پر کھڑے رہ کر ، اس کا نام استعمال کر کے پیسہ بنانا اور عزت کمانا ۔
یہ دونوں صورتیں ہی ایک سکے کے دو رخ ہیں ۔
ایک چھوٹی سی مثال دیکھیے نمل کا فنڈ ریزنگ ایونٹ ہوتا ہے ۔ نمل کیا ہے عمران خان کا ایک خواب کہ غریب ٹیلینٹڈ بچے صرف وسائل نہ ہونے کی وجہ سے محروم نہ رہ جائیں اور ان کا بھی اچھی تعلیم پر اتنا ہی حق ہے جتنا امیروں کا حق ہے ۔ اس وقت جب وہ خود جیل میں بیٹھا ہے اور بیرون ملک بیٹھے پاکستانی اس کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش میں لگے ہوئے ہیں یہ مشہور و مقبول لوگ ایسے میں بھی بس اپنی جیب اور اپنے اور فقط اپنے اہل و عیال کا ہی سوچ رہے ہیں ۔
مشہور ڈریس ڈیزائنر ماریہ بی ویزہ لگنے کے باوجود کینیڈا نہیں آئیں کہ پہلے میرے بچے اور بہن کا بھی ویزہ لگوایا جائے ۔۔۔ یہ ہے ان کی خان سے اور خان کی کاز سے محبت کا حال ۔ ایسے وقت میں جب پورا نظام خان کے ہر خواب کو غریب عوام سمیت کچلنے میں لگا ہوا ایسے میں اس سرمایہ دار طبقے کا حال دیکھ لیں ۔۔
پھر یہاں ایک گلوکار سلمان احمد پھرتا ہے عمران خان کا متوالا ۔۔ ان لوگوں کو یہ توفیق بھی نہیں ہوتی کہ ایسے فنڈ ریزنگ فنکشنز میں بغیر پیسے کہ صرف اپنی صورت دکھا جائیں ، گانا بجانا تو بہت دور کی بات ہے ۔۔۔ ہزاروں ڈالرز میں جب یہ اپنا ریٹ بتاتے ہیں تو سوچیئے نمل انتظامیہ کو کتنی مشکلات ہوتی ہوں گی ۔ ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ پیسے اکٹھے کر کے غریب بچوں کے سکالرز شپ کا انتظام کرنا ہوتا ہے مگر انہیں ایسے جھمیلوں میں کتنا پیسہ، انرجی اور وقت ضائع کرنا پڑ جاتا ہے ۔۔۔ اس وقت مقصد یہ ہونا چاہئیے کہ وہ جو ہماری نسلوں کی خاطر جیل میں بیٹھا ہے ہم سیاسی نہ سہی اس کے سماجی بھلائی کے کاموں میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں نہ کہ اس کے کندھوں پر سارا بوجھ لاد کے خود مفاد پرستوں کی طرح اپنی تجوریوں اور اناؤں کو تسکین دیتے رہیں ۔
نمل اونٹاریو کی انتظامیہ کو ان سب مشکلات کے باوجود ایک کامیاب فنڈ ریز کروانے پر مبارکباد ۔ اللہ پاک میرے ملک کے غریبوں کے ہمدرد اور مخلص لیڈر عمران خان کو لمبی عمر اور ہمت دے ۔ اس کے سوا روشنی کہیں اور کم ہی نظر آتی ہے ۔ عمران خان کا ساتھ پورے خلوص سے دینے والے سب ساتھیو ں کے لئے دل سے دعائیں ۔
روبینہ فیصل
14/12/2024