“BEUPARI “بیوپاری — Written and directed by Rubina Faisal. Watch Now | 💬 Read Reviews | 🌐 Visit Official Website

مخلص ترین لیڈر عوام کے حقوق اور انصاف کی لڑائی

ik-khan21

ان حالات میں جب کہ پاکستان کا مخلص ترین لیڈر عوام کے حقوق اور انصاف کی لڑائی کی خاطر سخت قید و بند کی مشکلات کاٹ رہا ہے ۔ غاصبوں کے خلاف اس لڑائی میں نجانے کتنے بے گناہ جان سے گئے ہیں ، کتنی عورتوں کی عزتوں کو اچھالا گیا ہے ، کتنے بے بس جیل کی کا ل کوٹھری میں گل سڑ رہے ہیں ۔ حق بات کہنے پر پابندی ہے ، خان کی بہنیں ایک ملاقات کے لیے سڑکوں پر دھکے کھا رہی ہیں ۔۔۔ ایسے میں نجھے ان تحریکیوں پر بہت حیرت ہوتی جو سوشل میڈیا پر کس طرح گندی ویڈیو لیک کی باتیں اور لنک دے دو اور ٹوٹے شوٹے اور بے ہودہ ریلز شئیر کر سکتے ہیں ؟
میدان میں جا کر لڑنے کا جگرا یا حالات ہر ایک کے نہیں ہوسکتے مگر کم از کم سوشل میڈیا کی حد تک تو تحریک کے ساتھ اپنا خلوص خالص اور فوکس سیدھا رکھیں ۔
کیا یہ وقت ہے کہ اس قسم کی بے ہودہ حرکتیں کر کے اصل مدعے سے دھیان ہٹایا جائے ؟
میں نے عمران خان اور فاشزم کے خلاف یکجا ہونے والوں کو فرینڈ لسٹ میں رکھا تھا مگر یہ نہیں خبر تھی کہ ان میں ایسے امیچچور لوگ بھی ہوں گے جن کی سوچ میں ابھی تک یہی کچھ ہوگا ۔
آزادی لی لڑائی لڑنے والے بھگت سنگھ نے تواپنی شادی سے اس لئے انکار کردیا تھا کہ وہ آزاد ہندوستان میں سہرا باندھناچاہتا تھا اور آزادی تک اپنی پوری توجہ تحریک پر دینا چاہتا تھا ۔بالکل نوجوانی کی حالت میں پھانسی کے تحتے پر چڑھ گیا تھا اس مثال کو کوٹ کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہر کوئی بھگت سنگھ ہی بنے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ تحریک کے ساتھ جڑے رہنے کے باوجود اس قدر سستی سوچ کو نہ صرف خود پر طاری کرنا بلکہ دوسروں کو بھی فخر کے ساتھ اس میں شامل کرنا ۔
اس پوسٹ کو لکھنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ جس وقت خان کی بہنوں پر پانی کی بوچھاڑ کی جارہی تھی اس وقت ہمارے کچھ دوست کسی گندی ویڈیو لیک کی خبریں شئیر کررہے تھے ۔انسان کب تک برداشت کر سکتا ؟
بدتمیزی وہ نہیں جو دوسری جماعتوں کے لوگ تحریکیوں پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ کرتے ہیں وہ تو حق گوئی ہوتی ہے یہ ہے اصلی بدتمیزی اور بے ہودگی جس پر آپ کو کو نہیں ٹوکے گا کیونکہ وہ تو چاہتے ہی یہی ہیں کہ آپ سب لوگ ایسی ہی سستی عیاشیوں میں مصروف رہیں اور اصل منظر اوجھل رہے ۔
اللہ پاک !ہمیں سیدھے راستے پر رکھ اور اس نئے سال میں ہمیں خان کو دوبارہ پاکستان کے افق پر چمکتا دکھا دے

آمین