منشا یاد اور ان کا افسانہ “ ماس اور مٹی “ ۔۔۔

یہ منشا صاحب کا ان کو جواب ہے ۔۔۔ اس کے سکرین شاٹس لیے ہیں میں نے ۔۔۔
ترمیم شدہ اور اصل دونوں متن “ ماس اور مٹی “ میں شامل ہیں ۔۔ اصل متن کے ساتھ ملا کر افسانہ پڑھتی ہوں تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں مگر انسان کی نفسیات جو اتنی بھیانک بھی ہوسکتی ہے اس سے آگاہی ہوتی ہے ۔۔ ہر چیز کثرت سے کھا جانے والا ناتو جنسی بھوک کے لیے بہن کو بھی نہیں بخشتا ( وہ بہن جو عورت بھی نہیں ہے ) ۔۔۔۔۔ اتنا مشکل موضوع منشا صاحب جیسا انسان ہی نبھا سکتا ہے ۔۔ جو لکھتے ہوئے اور کچھ کرتے ہوئے یہ نہیں سوچتے کہ “ لوگ کیا کہیں گے “ ۔۔ وہ جو کہنا چاہتے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں اسے ڈنکے کی چوٹ پر بغیر کسی لگی لپٹی کے کر گزرتے ہیں ۔۔۔۔۔
ایسے انسان دنیا میں اب کہاں ۔۔
انہوں نے مجھے ایک ای میل میں لکھا تھا اسلام آباد آئیں تو “منزل افسانہ “ ضرور آئیے گا ۔۔ ان کی وفات کے بعد بہت دفعہ لاہور گئی مگر اسلام آباد جانے کا حوصلہ نہیں ہوا ۔۔ بغیر ملاقات کے ہی کچھ لوگوں سے کتنا گہرا رشتہ قائم ہوجاتا ہے ۔۔
مجھے وہ رات آج بھی یاد ہے جب میں اتنی بے چین تھی کہ سو نہیں پا رہی تھی اور ایک دوست کو بار بار میسج کرتی جا رہی تھی کہ کچھ ہونے والا ہے ۔۔ وہ ہماری ( کینڈا والوں کی )رات تھی اور پاکستان کی صبح تھی ۔۔ اگلے دن پتہ چلا اسی سمے ان کی روح ان کے جسم سے پرواز کر رہی تھی وہ کسی ادبی محفل سے واپس آرہے تھے ۔۔
جس دوست کو اس رات میسج کر کر کے تنگ کرتی رہی تھی اس کا بھی ادب سے گہرا تعلق ہے بلکہ خود بھی ایک اچھا شاعر/افسانہ نگار ہے ۔۔ منشا صاحب کے انتقال کی خبر سنتے ہی اس نے بھی یہی کہا تو روبینہ ٹھیک کہہ رہی تھی “ کچھ بہت خراب ہونے والا تھا “ ۔۔۔۔۔
منشا یاد کو اس لیے نہیں بھلا سکتے کہ ویسے افسانہ نگار تو پھر پیدا ہوسکتے ہیں مگر ایسے مخلص اور سادہ لوگ کہاں سے ڈھونڈ کر لائیں۔۔۔؟

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Rubina Faisal is an illustrious short story writer, novelist, political analyst, television anchor, and documentary producer from Toronto. She has hosted 250 episodes of her weekly television program from Rawal Tv (Mississauga). Her programmes have covered Pakistani and Canadian politics, the South Asian diaspora in Canada, human rights abuses globally and in the South Asian context, history, foreign policy, Afghanistan and Kashmir.